صوابی ‘ بار بار ٹیسٹ کی تاریخیں بدلنے سے طلباء و طالبات داخلہ سے محروم رہ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا فوری طور پر ایٹا ٹسٹ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کریں یوتھ پارلیمنٹ صوابی کا مطالبہ

بدھ 26 ستمبر 2018 13:03

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایٹا انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے طلباء کا سال ضائع‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا فوری طور پر ایٹا ٹسٹ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کریں یوتھ پارلیمنٹ صوابی کا مطالبہ بار بار ٹیسٹ کی تاریخیں بدلنے سے طلباء و طالبات داخلہ سے محروم رہ گئے ان خیالات کا اظہار صوبی یوتھ پارلیمنٹ صوابی میئر عباس احمد، ڈپٹی میئر شمس الرحمان،ایجوکیشن کمیٹی چیئرمین اعزاز احمد،اور یوتھ پارلیمنٹرین حمزہ نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی سطح پر انجینئرنگ طلباء ایٹا ٹسٹ پر داخل ہوکر کلاسیں شروع ہوچکی ہیں لیکن ایٹا انتظامیہ نی15جولائی سے مسلسل تین بار بلترتیب 19اگست23ستمبر کی تاریخیں ٹسٹ کیلئے تبدیل کئے اور اب 30ستمبر مقرر کیا ہے 38065طلباء و طالبات نے ایتامیڈیکل ٹسٹ کیلئے اپلائی کیاہے 753ریگولر جبکہ1040سیلف فنانس پر سیٹیں رکھی گئی 37312طلباء اور طالبات ٹسٹ میں رہ جانے پر نہ صرف میڈیکل داخلہ سے رہ جائیں گے بلکہ دیگر فیکلٹیز داخلہ بند ہونے کی وجہ سے اگلے سال کسی سبجکٹ میں داخلہ کیلئے اپلائی کریں گے اس پر یوتھ پارلیمنٹ نے باقاعدہ قرار داد پاس کیا ہے کی ایٹا انتظامیہ کی غفلت عید اور محرم الحرام چھٹیوں اور موسمی حالات سے بے خبر رہے اور طلبہ کا قیمتی سال ضائع کیا انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبہ میں صوابی کے نوجوان بھی شامل یں اور ٹسٹ سے مایوسی پر بعض طالبات نے خودکشی کی کوشش بھی کی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایٹا فسران کی قبیح حرکت پر سزاء وار کریں اور جن طلباء و طالبات کا سال ضائع جارہا ہے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے متبادل بندوبست کریں ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں