حسین نواز کا ٹوپی کا مختصردورہ ، خانزادہ محمد پرویز خان کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کی

منگل 4 جولائی 2017 23:30

حسین نواز کا ٹوپی کا مختصردورہ ، خانزادہ محمد پرویز خان کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کی
ٹوپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) وزیر اعظم پاکستان کے بیٹے کا ٹوپی کا مختصردورہ ، خانزادہ محمد پرویز خان کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کی ، کچھ دیر تک غم زدہ خاندان کے ساتھ رہے اور فاتحہ پڑھی ، تفصیلا کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکچھ دیرکے مختصر دور ے پر ٹوپی آئے اس دوران انہوں نے ٹوپی کی سیاسی و سماجی خاندان کے چشم و چراغ اور گدون چمبر آف کامرس کے سابقہ صدر خانزادہ محمد پرویز خان کے اہلیہ اور خانزادہ احمد خان ، خانزادہ شہباز خان کی والدہ اور اے این پی کے پی 36کے رہنما خانزادہ شاہ نواز کی چچی کی رسم قل میں شرکت کی حسین نواز کچھ دیر تک غم زدہ خاندان کے ساتھ رہے انہیںتسلی دی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اس موقع پر خانزادہ محمد پرویز خان کے ڈھیرے پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا جس میں ضلع بھر کے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں