عوام 25 جولائی کو ایسی قیادت منتخب کرے جو ان کے مسائل کو حل کرنے اورملک کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہو ‘اسد قیصر

پیر 25 جون 2018 13:08

عوام 25 جولائی کو ایسی قیادت منتخب کرے جو ان کے مسائل کو حل کرنے اورملک کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہو ‘اسد قیصر
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سابق سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کیلئے فیصلہ کن ہیں کیونکہ یہ الیکشن اس قوم کے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی،عوام 25 جولائی کو ایسی قیادت منتخب کرے جو ان کے مسائل کو حل کرنے اور اس ملک کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتی ہو،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہارون آباد جھنڈا روڈ صوابی خاص میں ایک بڑے شمولیتی جلسے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماسکندرباچا نے اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکا اعلان کیا ، اسدقیصر نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس کے لیڈر عمران خان ہی ہوں گے اور اس نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہوگی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں