صوابی پولیس کی کاروائی،دوملزمان گرفتار،چرس برآمد

اتوار 19 اگست 2018 18:50

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) چھوٹا لاہور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پولیس کواطلاع ملے کہ موٹر کار کے ذریعے پشاور سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی جس پر ڈی ایس پی چھوٹالاہورنے دیگرپولیس کے ہمراہ نے صوابی انٹر چینج کے مقام پر ناکہ بندی کر دی اس دوران موٹر کار نمبری LXB-2241کو روک کردوران تلاشی سے ان کے خفیہ خانوں سے 6925گرام چرس برآمد کرکے ملزمان فقیر اور لامباد خان ساکنان پشاور کو گرفتار کرلیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں