صوابی، جے یوآئی (ف) نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے معاونین کی تقرری کا اعلان کر دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:00

صوابی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع صوابی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے معاونین کی تقرری کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی کے مطابق ضلع صوابی کیلئے مولانا محمد ابراہیم ، مولانا محمد ایوب ، مولانا محمد ہارون حنفی ، احمد علی خان ، تحصیل رزڑ کیلئے مولانا جہانزیب مظہری ، مولانا محمد ہارون حنفی،تحصیل لاہور کے لئے مولانا فیضان الا سلام ، حاجی رئیس خان، تحصیل صوابی کے لئے مولانا محسن شاہ اور تحصیل ٹوپی کے لئے قاری سلیمان معاونین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں