وفاق المدارس العربیہ ضلع صوابی کے زیر اہتمام''خدمات و تحفظ مدارس دینیہ ''کنونشن آج منعقدہوگی

اتوار نومبر 18:20

صوابی۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء)وفاق المدارس العربیہ ضلع صوابی کے زیر اہتمام''خدمات و تحفظ مدارس دینیہ ''کنونشن آج پیر کی سہ پہر ڈیڑھ بجے صوابی گرائونڈ میں منعقد ہو گا جس میں شیخ الحدیث حضرت مولانا انوار الحق، حضرت مولانا حسین احمد اور مفتی فضل غفور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے جب کہ اس کانفرنس میں ضلع بھر کے مہتممین مدارس ، علمائے کرام اور طلباء بھی بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

جامعہ درویش کے مہتمم اور جے یو آئی(ف) خیبر پختونخوا کے نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے جے یو آئی (ف)کے کارکنوں اور علماء سے آج ہونے والے کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرنے اور گھر گھر گلی گلی تک لوگوں کو پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

صوابی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments