تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے

رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کی گاڑی کو خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی کے قریب بس نے ٹکر مار دی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا

muhammad ali محمد علی پیر 17 دسمبر 2018 20:42

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کی گاڑی کو خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی کے قریب بس نے ٹکر مار دی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی کے قریب حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی کی گاڑی کو بس نے ٹکر مار دی تاہم وہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا اقدام قتل۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے عثمان خان ترکئی کی گاڑی کو صوابی کے قریب جہانگیرہ روڈ پر ایک مسافر بس نے ٹکر ماری۔ حادثے میں این اے عثمان ترکئی کے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم وہ خود اور ان کے ساتھ گاڑی میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ جبکہ عثمان ترکئی کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی بس کے مسافروں کو بھی کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں