صوابی،موضع مانکی میں سسرالیوں نے خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا

اتوار 14 اپریل 2019 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) موضع مانکی میں سسرالیوں نے خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔مسماة (د) بیوہ ودان شاہ نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مسماة (ذ) زوجہ فاضل کو گھریلو ناچاقی پر گھر کے اندر مار مار کر قتل کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر مسماة (ن) زوجہ فاضل ، مہران اور مقتولہ کی شوہر فاضل پر کی گئی ہے وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے ۔

(جاری ہے)

چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں