صوابی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،28 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 18 اگست 2019 17:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) صوابی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کی28 مشتبہ افراد گرفتار 45گھروں کی چیکنگ اسلحہ برآمدکر لیا۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر نگرانی ڈی ایس پی صوابی لقمان خان،ایس ایچ او صوابی انسپکٹر نورالامین و دیگر بھاری پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی۔

سرچ اپریشن دیہہ جھنڈا،بام خیل،باجا،مینئی سلیم خان،پلوڈھنڈ،مانیری،پیر تاب بانڈہ اور علاقہ طوطالئی میں کی گئی۔سرچ اپریشن میں ایلیٹ فورس،آرآر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس سکواڈ،ضلعی بھاری نفری پولیس نے بھی حصہ لیکر جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی۔سرچ آپریشن کے نتیجے میں 28 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کوکوائف کی تصدیق کی جا رہی ہی, جبکہ لیڈی کنسٹبلز کے ہمراہ 45 گھروں کی چیکنگ کی گئی اس کے علاوہ 10RBAکے ایکٹ میں خلاف ورزی کرنے والے 19افراد گرفتارکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔دوسری جانب سلیم خان اور ضلع تھانہ طوطالئی پولیس نے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تصدیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں