مسئلہ کشمیر پرنصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اسد قیصر

بھارت کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کشمیریوں سے جذبہ حریت نہیں چھین سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی

اتوار 18 اگست 2019 21:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی ا سد قیصر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پرنصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کشمیریوں سے جذبہ حریت نہیں چھین سکتے ۔ عید ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ٹوٹی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے ، بھارت نے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق معطل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پورے علاقے میں کرفیو ہے اور ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پورے علاقے کو بند کر کے جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہونے سے بچائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کشمیریوں سے جذبہ حریت نہیں چھین سکتے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں،پاکستان کشمیر کے ساتھ ہر حد تک جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری ہم سے ہیں اور ہم کشمیر سے ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں