سانحہ صوابی میں خالہ اور ان کے تین بچوں کے سفاک نوجوان قاتل بھانجے ہلال کو پولیس نے ڈرامائی اندازمیں گرفتار کر لیا

بدھ 21 اگست 2019 18:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سانحہ صوابی میں خالہ اور ان کے تین بچوں کے سفاک نوجوان قاتل بھانجے ہلال کو صوابی پولیس نے ڈرامائی اندازمیں آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان اور ایس ایچ او تھانہ صوابی انسپکٹر نور الا مین خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ شلخی بانڈہ مانیری صوابی میں اتوار کی شام پندرہ سالہ نوجوان ہلال ولد سید الزمان نے شام ساڑھے پانچ بجے اپنے گھر کے اندر کلاشنکوف سے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا خالہ بیوہ عبدالزمان اس کی آٹھ سالہ کمسن بیٹی خوشبو ، چھ سالہ کمسن بیٹی حشمل اور آڑھائی ماہ کا شیر خوار بچہ محمد زمان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو ئے تھے۔

(جاری ہے)

اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ابتدائی رپورٹ پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے اس سفاکانہ قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل لقمان خان اور ایس ایچ او نور الا مین خان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ انہوں نے ضلع بھر میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے لئے سرچ آپریشن اور چھاپوں مارے بدھ کی شام صوابی میں خفیہ اطلا ع ملنے پر ملزم ہلال کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان نے تھانہ صوابی میں اس کیس کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ پندرہ سالہ نوجوان قاتل بھانجے ہلال نے گھریلو جھگڑو ں کی بناء پر اپنی چچی اور ان کے دو بیٹیوں اور شیر خوار بیٹے کو قتل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے لئے سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے پبلک سیفٹی کمیشن کے دو ممبران بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی پولیس نے دن رات ایک کرکے سفاک قاتل کے گرفتاری کے لیے کوشیش کی۔ اللہ تعالی کی فضل و کرم سے ملزم ہلال اسلحہ سمیت گرفتار ہو چکا ہے اور ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔صوابی پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذامن ہے اور وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کا امن و امان قائم رکھنے کی بھر پور کوشیش کر رہی ہیں۔ملزم ہلال کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جسکے بعد دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں