بجلی چوروں کو نہیں بخشا جائیگا،عوام انہیں پکڑنے میں پیسکو کے ساتھ تعاون کریں، ایڈیشنل چیف انجینئرپیسکو سرکل صوابی

اتوار 6 اکتوبر 2019 18:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل چیف انجینئرپیسکو سرکل صوابی محمد ریاض نے کہا ہے کہ عوام بجلی چوروںکو پکڑنے میں پیسکو کے ساتھ تعاون کریں بجلی چوروں کو نہیں بخشا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ ٹاؤن ٹوپی میں حجرہ ذوالفقار خان میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں ان کے علاوہ اے ڈی سی ایم ارشاد خان ایکس سی این فیروز شاہ ایس ڈی ٹوپی ھارون خان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عوام نے اؤربلنگ۔

فالٹ۔کم ولٹیج اور دیگر مسائل بیان کئے ان کا کہنا تھا کہ بارش کی صورت میں لائن فالٹ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہیں اس موقع پر اے سی صوابی سرکل نے مختلف شکایت کے فوری حل کے احکامات صادر فرمائے ریاض کا کہنا تھا کنزیومر سہولت فراہم کرنا ہمارا فرض ہیں بجلی چوروں کو پکڑنے میں ھمارے ساتھ عوام تعاون کریں کھلی کچری میں سٹاف کی کمی کے بارے میں اے سی کا کہنا تھا اس سلسلے میں پیسکو چیف اور سیکرٹری پاور کے نوٹس میں مسئلہ کو لیا گیا ہیں

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں