تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ گیراج میں نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ گیراج میں نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھارہ سالہ نوجوان حذیفہ سکنہ دوبیان یار حسین اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے تر بیلہ ڈیم کے غازی بیراج آئے تھے اس دوران دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے مقامی غوطہ خوروں نے فوری طور پر لاش کو نکال لیا بتایا گیا ہے کہ متوفی نے حال ہی میں میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

متوفی اپنے فیملی کے ہمراہ پکنک منانے آیا ہوا تھا اور جونہی دریا میں نہانے لگا تو دریاہے کی تیز موجیں نوجوان کو بہا لے گئی۔ جس کی اطلاع مقامی پولیس کو ملی جنھوں نے مقامی غوطہ خوروں کے ذریعے ایک گھنٹے کے اندر نعش نکال کر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے لواحقین کے حوالے کردی مذکورہ مقام پر سینکڑوں افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مگر غازی بھروتھا سیکیورٹی کے ذمہ داروں سمیت دیگر اداروں کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں عوام نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں