& صوابی کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو میں اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اتوار 16 فروری 2020 21:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو میں اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام نے جس جذبے کے ساتھ الیکشن 2018 میں مجھے جو مقام دلایا ہے میری بھی کوشش ہو گی کہ میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب صوابی کے عوام ترقی کے اعتبار سے سب سے آگے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں صوابی یونین کونسل پنج پیر ویلج کونسل درہ میں 4 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے جن میں سڑکیں اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ صوبے بھر کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ انہوں نیرشہ کئی اکنامک زون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رشہ کئی اکنامک زون کا سب سے زیادہ فائدہ خیبر پختونخواہ اور صوابی کی عوام کو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت عوامی فلاح کے کام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کے معیشت کی بہتری کے لیے مرتب کی گئیں پالیسویوں کی بدولت بہت جلد ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کی حکومت کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے متوسط طبقات کی احساس محرومی کا ازالہ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار کے خاتمے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔کٹ پراسیکیوشن DPPسے قانونی رائے لی جائیں گئی قانونی رائے کے بعد مقدمہ میں مزید دفعات شامل کی جائیں گئی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں