پاکستان میں کورونہ وائرس کیخلاف لڑنے والی عالمی جنگ میں عوام اور سیاسی قوتوں کے اتحاد و اتفاق سے شکست دینگے،اسد قیصر

عوام حکومت کو کورونہ وائرس کے خلاف عملی اقدامات کیلئے خدمت کا موقع دیں،وباء کو عوام کے تعاون سے شکست دینگے،رے سسٹم میں ڈسٹری بیوشن کی جو خامیاں ہے وہ دور کرینگے،سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:26

پاکستان میں کورونہ وائرس کیخلاف لڑنے والی عالمی جنگ میں عوام اور سیاسی قوتوں کے اتحاد و اتفاق سے شکست دینگے،اسد قیصر
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونہ وائرس کے خلاف لڑنے والی عالمی جنگ میں عوام اور سیاسی قوتوں کے اتحاد و اتفاق سے شکست دینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور ( صوابی) میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مر تبہ کورونہ وائرس کی شکل میں پاکستان سمیت دنیا بھر کو چیلنج کا سامنا ہے اور ساری دنیا اس وائرس کے مقابلہ کر رہے ہیں یہ اللہ پاک کی طرف سے مسلمانوں پر ایک امتحان آچکا ہے اور ا س وائرس کے آگے تمام سائنس و ٹیکنا لوجی اور اکنامک سپر پاور بے بس ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی انڈسٹری کے لئے جس پیکیج کا اعلان کیا ہے یہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں تعمیراتی انڈسٹری کے لئے اپنی نوعیت کا بڑا پیکیج ہے اس پیکیج سے ملک میں تعمیراتی انڈسٹری چل پڑئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں ڈسٹری بیوشن کی جو خامیاں ہے وہ دور کرینگے عوام حکومت کو کورونہ وائرس کے خلاف عملی اقدامات کے لئے خدمت کا موقع دیں۔

اس وبائی مرض نے تمام ممالک کو مشکلات و پریشانی سے دور چار کر دیا ہے اس وباء کو عوام کے تعاون سے شکست دینگے انہوں نے کہا کہ صوابی کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مزید 61ڈاکٹر دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو باچا خان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر فصیح الزما ن نے اپنے بریفنگ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر صحت تیمور سلیم خان جھگڑا کو بتایا کہ آئی سی یو میں ہنگامی بنیادوں پر وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 16بیڈ قائم کئے ہیں اور ہر بیڈ پر تقریباً پچاس لاکھ روپے خرچ آیا ہے جب کہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر سمیت مریضوں کے لئے تمام طبی سہولیات میسر ہے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں