صوابی ،سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،اقدام قتل میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،5سہولت کار سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 31 مئی 2020 16:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) ٹوپی ضلع صوابی پولیس نے سرکل میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3090گرام چرس،3پستول،اقدام قتل میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،5سہولت کار سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار کر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر پولیس سرکل ٹوپی نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان بمعہ بھاری نفری پولیس نے دیہہ ٹوپی، مینئی، سوگندے، کلابٹ، زروبی، بٹاکڑہ و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 25مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے، جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر ہمراہ لیڈی کنسٹبلز چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں موت کے سوداگر منشیات فروش فاروق ولد شیر ذادہ سکنہ کوٹھا کو گرفتار کرکے جس کے قبضہ سی3090گرام چرس، اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری طارق سکنہ بٹاکڑہ اور ضیاء القمر سکنہ کلابٹ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر کاروائیوں میں ملزم اکرام سکنہ کوٹھا کے قبضہ سے ایکضرب پستول، ملزم طلحہ سکنہ کلابٹ کے قبضہ سے ایکضرب پستول، اور ملزم عادل کے قبضہ سے ایکضرب پستول بمعہ 17 عدد کارتوس برآمدکر لی۔ ملزمان کے خلاف اسحلہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیا۔ بدوران سرچ آپریشن 5 سہولت کار کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں