اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لے کر چلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:40

صوابی۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر صوابی نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع صوابی کی حدود میں21ستمبرسی26ستمبر 2020تک چلائی جانے والی پولیو مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لے کر چلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم اس حکم نامے کا اطلاق مسلح افواج ،ڈیوٹی پر موجودپولیس اورضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور پولیو ٹیمزاور سیکیورٹی گارڈز جنہیں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے خاص اجازت نامہ /پرمٹ جاری کئے گئے ہوں پر نہیں ہو گا۔ یہ حکم نامہ 21ستمبرسی26ستمبر 2020تک نافذ العمل ہو گا۔ جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں