اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنی چوریاں چھپانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں،پرویزخٹک

اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانے کیلئے نیب میں تر میم کرنا چاہتی ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی معیاد پوری کرئیگی،ں نواز شریف یاد رکھے کہ وہ جتنی مرضی باتیں کر یں لیکن ایک دن ضرور وہ پکڑا جائیگا،وزیر دفاع کا صوابی میں خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:48

اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنی چوریاں چھپانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں،پرویزخٹک
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر دفاع محمد پرویز خٹک نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنی چوریاں چھپانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہیں اور اس مقصد کے لئے ان کی خواہش ہے کہ قومی احتساب بیورو کو ختم کیا جا سکے۔ لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا بلکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی معیاد پوری کرئے گی۔

عمران خان آج بھی پاکستان کے وزیر اعظم ہے جب کہ 2023کے عام انتخابات میں دوبارہ پاکستان کا وزیر اعظم بنے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام موضع کالا(صوابی) میں پیہور ہائی لیول کنال کی توسیعی گلہ ونڈ کالا کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت ملک قرضوں میں ڈوبا ہو ا تھا عمران خان نے ملک اور معیشت کو تباہی سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے کئے اگر وہ ملک اور معیشت کو ٹھیک کرنے کا نہیں سوچتے تو ملک کبھی بھی ٹھیک نہ ہو تا انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اداروں سے جتنے قرضے لئے ہیں اس سے زیادہ سود میں ادا کئے جس ٹریک پر عمران خان ملک کو لے جارہے ہیں اس کے نتائج ملک و قوم میں مفاد میں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اب تو اسلام کی با ت کر رہے ہیں لیکن جب خیبر پختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت تھی تو اس دوران انہوں نے اسلام کے لئے کونسی خدمت کی۔

آج میاں نواز شریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے لندن چلے گئے وہاں بیٹھ کر اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں لیکن میاں نواز شریف یاد رکھے کہ وہ جتنی مرضی باتیں کر یں لیکن ایک دن ضرور وہ پکڑا جائیگا،وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہے جس کا کوئی اپنا ذاتی مفاد نہیں وہ آج بھی اقتدار میں ہے 2023میں دوبارہ اقتدار میں آئیگا۔اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانے کے لئے نیب میں تر میم کرنا چاہتی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں