پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا

پی ٹی آئی کے رہنما قمر زمان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کار میں سوار تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جنوری 2021 11:04

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا
صوابی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری 2021ء) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ مردان روڈ پر موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ سے کار میں سوار پی ٹی آئی کے سابق ویلج ناظم مانیری صوابی قمر زمان سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو راہگیر بھی شامل ہیں۔

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق مقتول قمر زمان موٹر کار میں آرہے تھے کہ مردان روڈ پر بدری پل کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں قمر زمان سکنہ صوابی موقع پر جاں بحق جب کہ کار میں سوار ان کا رشتہ دار عمران علی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے دو راہ گیر سکول ٹیچر تاج محمد استاد سکنہ مانیری بالا اورفروٹ فروش ملک سید سکنہ دیر حال صوابی بھی جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال صوابی منتقل کر دیا ۔ بعد ازاں شدید مجروح عمران علی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ آخری اطلاع آنے تک لاشوں کی پوسٹ مارٹم کی جارہی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرانے میں تاخیر تھی صوابی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں