میرے ہوتے ہوے اسمبلی میں اسلام کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی،اسد قیصر

صوابی میں پہلی بار تاریخی منصوبے جاری ہیں ،صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ، اسپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ میرے ہوتے ہوے اسمبلی میں اسلام کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتہ کے روز شاہ منصور ضلع صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سابق فاٹا کے عوام اور چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل کو حل کروانے کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سفارشات پر سابق فاٹا کے عوام کو این ایف سی ایوارڈ میں زیادہ حصہ مختص کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی بار بلوچستان اور چھوٹے صوبوں کو تعمیر و ترقی کے عمل میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی سے عوام خوشحال ہونگے اور اور روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ باچا خان میڈکل کمپلیکس صوابی میں 6 ماہ میں تبدیلی لائیں گے مریضوں کو پشاور منتقل کرنے کی روایت کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور بہت جلد ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔انہوں ن مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کار آرہیں ہیں جس کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں