ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی اپیل پر صوابی میں بھی وکلاء برادری کا بد ترین مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف عدالتوں سے بائیکاٹ

پیر 18 اکتوبر 2021 18:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی اپیل پر ضلع صوابی میں بھی وکلاء برادری نے بد ترین مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کے زیر اہتمام ملک میں آئے روز اشیائے خوردونوش ، پیٹرولیم مصنوعات ، ناجائز ٹیکسز ، بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز میں آئے روز پے درپے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔

وکلاء نے ایک جلوس کی شکل میں روانہ ہو کر جوڈیشل کمپلیکس شاہمنصور مین چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر ''بیرونی ممالک سے مہنگائی کا موازنہ کرنے والے اپنے ملک میں روزگار اور معاوضے میں بھی موازنہ کریں ''کمر توڑ مہنگائی نا منظور نا منظور''اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نا منظورنامنظور''ناروا ظالمانہ اور بد ترین مہنگائی نا منظورنامنظور''کے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بد ترین مہنگائی نے ہر مکاتب فکر کے لوگوں کا جینا دوبھرکر دیا ہے اقتدار سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے عوام کو ہر قسم ریلیف دینے میں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی ہے جب کہ اب پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران چور مچائے شور کے مصداق پر گامزن ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکمران مہنگائی کا سارا ملبہ گذشتہ حکومتوں پر ڈال رہے ہیں جب کہ سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے حالانکہ خود پی ٹی آئی حکومت نے تمام اشیاء کی قیمتوں دو سے تین سو فیصد تک گنا اضافہ کیا ۔ لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں