صوابی ،نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رئوف خان نے چارج سنبھا ل لیا

جمعہ 26 نومبر 2021 17:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) صوابی کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رئوف خان نے چارج سنبھا ل لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوابی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو سلامی پیش کی اس دوران ججز صاحبان ، سپرنٹنڈنٹ ، سیشن ڈویژن ، جوڈیشل سٹاف کے صدر بمعہ جملہ سٹاف اراکین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خوش آمدید کہا سلامی لینے کے بعد سیشن جج صاحب نے تمام ججز اور جملہ سٹاف کے ساتھ باری باری مصافحہ کیا بعد ازاں سیشن جج صاحب بمعہ ایڈیشنل سیشن جج نثار محمد خان نئے آنے والے سینئر سول جج اکبر علی خان ، سینئر سول جج ایڈمن کے ساتھ بار روم گئے جہاں پر جنرل سیکرٹری صوابی بار ایسو سی ایشن طیب زمان نے نئے ججز صاحبان کا استقبال کیا وکلاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد روف خان نے وکلاء کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وکلاء صاحبان کسی بھی مسئلے کے بارے میں ان کو آگاہ کریں اور مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول اور سائلین کی داد رسی کے لئے کسی قسم کا دبائوقبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں