صوابی، پولیس نے بس میں منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی ، منشیات فروش گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 18:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ٹوپی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے بس میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام دی ، منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے 2910 گرام چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری بیان کے مطابق موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف صوابی پولیس بلا تعطل کاروائیاں کر رہی ہے اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ٹوپی پشم گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی ایوب خان و انچارج شہید بابا چیک پوسٹ الیاس خان نے دوران ناکہ بندی بس کی چیکنگ کرتے ہوئے ادھیڑ عمر شخص کی شک کی بناء پر تلاشی لیتے ہوئے اس کے قبضے سے تین پیکٹ چرس کل وزنی 2910 گرام برآمد ہوئی،ملزم سے دریافت پر جواد علی ولد حاکم علی عرف اکمیلی سکنہ بٹاکڑہ حال ایبٹ اباد کے نام سے شناخت ہو کر جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ ٹوپی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

متعلقہ عنوان :

صوابی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments