صوابی ،آل کلاس فور ایسو سی ایشن محکمہ تعلیم کے صدر غلام سرور خان کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قتل کر دیا

اتوار 5 دسمبر 2021 17:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) گدون آمازئی کے گائوں گندف ضلع صوابی میں آل کلاس فور ایسو سی ایشن محکمہ تعلیم کے صدر غلام سرور خان کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

گوہر زمان سکنہ گندف نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں آج اپنے والد غلام سرور کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران والد نماز عشاء پڑھنے کے لئے مسجد چلے گئے بعد ازاں مجھے اطلاع ملی کہ والد پر کسی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اس اطلاع پر جب میں جائے وقوعہ راستہ عام پورے ونڈ پہنچا تو والد کی لا ش قتل شدہ پڑی تھی اور مزید یہ بھی معلوم ہوا کہ اس واقعہ میں ایک راہ گیر شہزاد حیدر ولد شیر حیدر بھی زخمی ہوا تھا ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا عناد نہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول گورنمنٹ مڈل سکول گندف بالا میں بحیثیت کلاس فور ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتول کو اتوار کے روز اپنے آبائی قبر ستان موضع گند ف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں