ضلع صوابی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،اسلحہ برآمد،مجرمان اشتہاری گرفتار

اتوار 5 دسمبر 2021 17:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ برامد کرنے کے علاوہ مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او چھوٹا لاہور شہزاد خان نے ایک فلائنگ کوچ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو عدد شاٹ گنز بمعہ دو عد د چارجرچار عدد پستول تیس بور برامد کر کے دو افراد رحمت شاہ ، رضوان شاہ اور شیر محمد ساکنان متنی پشاور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی دریں اثناء ایک اور کارروائی میں چھوٹا لاہور پولیس نے ایک عدد پستول بمعہ تین عدد کارتوس برامد کرنے کے علاوہ اقدام قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ملزم راشد سکنہ جلبئی کو گرفتار کر لیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں