صوابی میں پہلی بار صحت اور تعلیم کو توجہ دی جا رہی ہے ،اسد قیصر

صوابی میں پارٹی کے نوجوان عہدیداران پارٹی کو آرگنائزر کتنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اسپیکر قومی اسمبلی ولیج کونسل کے کارکنان کی مشاورت سے تحصیل اور ضلع کی تنظیمیں تشکیل دی جائے گی ، وزیر دفاع و صوبائی صدر پرویز خٹک کا خطاب

جمعرات 20 جنوری 2022 23:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی میں پہلی بار صحت اور تعلیم کو توجہ دی جا رہی ہے ،صوابی میں پارٹی کے نوجوان عہدیداران پارٹی کو آرگنائزر کتنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوابی میں تاریخی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، صوابی میں پہلی بار صحت اور تعلیم کو توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سخت معاشی حالات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان عوام کی فلاح و بہبود کیلئے محنت کر رہے ہیں ، موجودہ قومی اسمبلی میں عوام کے فلاح و بہبود کے لیے تاریخی قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرونا وباء کے باوجود حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے اور گروتھ ریٹ میں اضافہ کے لیے کوشاں ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ صوابی میں پارٹی کے نوجوان عہدیداران پارٹی کو آرگنائزر کتنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھر میں پارٹی کو آرگنائز کیا جائیگا ،اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر پوری ٹیم کے ہمراہ صوبہ خیبر پختونخوا کی خدمت کی ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ولیج کونسل کے کارکنان کی مشاورت سے تحصیل اور ضلع کی تنظیمیں تشکیل دی جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ کرونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی ،کرونا وباء کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں تباہ ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیٹرول ، دالیں و دیگر چیزیں باہر سے درآمد کرتا ہے ۔ وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کی شرح انتہائی کم ہے ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پہلی بار ملک میں ٹیکس ریفارمز کی ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ طلب و رسد میں فرق سے مہنگائی آئی ، موجودہ حکومت نے احساس پروگرام ، صحت کارڈ اور کسان کارڈ جیسے انقلابی منصوبے شروع کئے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہیں ہیں جس کی وجہ سے گیس بحران کا سامنا ہے

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں