مجھے اب تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، اسد قیصر

ہفتہ 6 اگست 2022 22:47

مجھے اب تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، اسد قیصر
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)کی جانب سے نوٹس ملنے کی تردید کی ہے۔صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانونی طریقے سے فنڈنگ کی، مجھے ابھی تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے، آئینی ادارے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو موجودہ چیئرمین نے نقصان پہنچایا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اتنا کام کریں جو کل خود برداشت کرسکیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار اکانٹس کا ریکارڈ جمع کیا، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے چلتی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں