مسلم لیگ خالی خولی نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، حاجی شیر از خان

اتوار 26 فروری 2017 19:52

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کردیا ہے۔ مسلم لیگ خالی خولی نعروںپر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹاکڑہ میں ہمایون خان کی صدارت میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر موضع بٹاکڑہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیتوں ظاہرشاہ، مطاہر شاہ، زرین شاہ ، انور شاہ، احسن الدین نی120افراد سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل اور خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اس لیے عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیںپہنچائینگے ، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پچھلے تین سالوں سے تربیلہ ڈیم کی رائیلٹی اور حزب اختلاف کے ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈ بند کرکے ظلم کی انتہا کردی ہے مگر ان رکائوٹوں کے باوجود انھوں نے مرکزی حکومت اور مختلف این جی او کے تعاون سے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس عمل کے دوران انھوں نے کسی بھی شہر ،دیہات اور گائوں کو نظر انداز نہیںکیا اور نہ کسی کی حق تلفی کی ہے، اس موقع پر ایم پی اے شیراز خان نے بٹاکڑہ میں ایک نئے بوائز پرائمری سکول کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول پر جلد از جلد کام شروع ہوجائے گا ۔شیراز خان نے مزید کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے ضلع صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں جس سے ضلع صوابی میں خوشحالی آئی ہے اس موقعے پر انہوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائی ان کے گھروں پر جھنڈے لہرائے اور ان کو مبارک باد دی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں