پولیس کو سیاسی اثر رسوخ سے پاک کرنا پی ٹی آئی حکومت کی مرہون منت ہے،شہرام خان ترکئی

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک کر کے شفاف طرز حکمرانی قائم کی پی ٹی آئی حکومت سے پہلے خیبر پختونخوا پاکستان کا سب سے کرپٹ صوبہ تھا لیکن پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر شفافیت اور انصاف پر مبنی نظام قائم کر دیا ان خیالات کااظہارمرغز ضلع صوابی میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں چالیس ہزار اساتذہ کو میرٹ اور شفاف نظام کے تحت بھرتی کئے اسی طرح صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی شفاف بھرتی کے علاوہ پولیس کو سیاسی اثر رسوخ سے پاک کرنا پی ٹی آئی حکومت کی مرہون منت ہے ہمارا ایجنڈا انصاف اور شفافیت پر مبنی ہے 2018کے عام انتخابات میں پختون عوام چوروں کو دوبارہ ووٹ نہیں دینگے لیکن ایمانداروں کو ضرور اپنا ووٹ دینگے صوبے کے لوگ حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دوبارہ پی ٹی آئی پر اعتماد کرینگے اوروقت ثابت کریگا کہ ہمارا کر دار صاف ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا قائد عمران خان کرپٹ عناصر کو اپنے صفوں میں نہیں رکھتے مرکزی رہنما فضل محمد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر پی ٹی آئی کا فخر ہے ان کا دامن صاف ہے کرپٹ اور کمیشن خور ان کے کر دار سے واقف نہیں اور اپنی ناکامی کا واویلا مچا رہے ہیں اے این پی اور مسلم لیگ کے رہنمائوں کا ماضی داغدار رہا دوسروں پر الزام تراشی سے اپنی جان نہیں چھڑا سکتے ہیں امیر مقام جیسے مفاد پرست سیاستدان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزامات عائد کر رہے ہیں 2018میں مخالفین کو شکست سے دوچار کرینگے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا کہ آج کا ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سپیکر اسد قیصر کا دامن صاف ہے اور عوام کا ان پر بھر پور اعتماد ہے مخالفین ہمارے مقبولیت سے خائف ہے انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں