جمہوریت کی بقاء اور اداروں کی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے، سردار حسین بابک

اتوار 23 ستمبر 2018 17:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ آج اے این پی سمیت متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ملک میں جو جنگ شروع کر دی ہے یہ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والوں ، جمہوریت کے دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف اور جمہوریت کی بقاء اور اداروں کی آزادی کی جنگ ہے اوریہ جنگ جیت کر رہیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کے حجرہ میں ایم ایم اے کے ضلعی صدر مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ایم ایم اے کے صدر مولانا عطاء الحق درویش کے علاوہ اے این پی کے صدر شہر یار خان ، جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان ، محمد اشفاق ایڈوکیٹ ، ن لیگ کے ضلعی رہنما افتخار احمد خان، حاجی دلدار خان ، پی پی پی کے ضلعی صدر محمد نعیم خان ، صوابی قومی محاذ کے چیر مین مسعود جبار ، جماعت اسلامی کے امیر محمودالحسن و دیگر نے بھی خطاب کیا ا س موقع پر چودہ اکتوبر کو پی کے 44پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے ایس ڈی اے کے مشترکہ امیدوار اے این پی کے رہنما غلام حسن کی کامیابی کیلئے تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے بھر پور انداز میں عزم کیا سردار حسین بابک نے کہا کہ ہم احتساب کے حق میں ہے لیکن احتساب سب کا ہونا چاہئے احتساب کے نام پر ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو کس کیس میں عدالت نے سزا دی اگر عمران میں ایمان کا جذبہ ہو تو وہ یکسان احتساب کے لئے نہ صرف قانون بدلیں بلکہ جنرلوں کا احتساب بھی شروع کریں مگر ان کا باپ بھی ایسا نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر جمہوریت کے ساتھ مذاق کا جو کھیل کھیلا جارہا ہے اور عوامی رائے سے جو گیم ہو رہا ہے یہ قابل نفرت اور قابل مذمت بھی ہے اور اب یہ وقت آگیا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوامی رائے کو تبدیل کر دیا گیا اس لئے یہ سارا جعلی گیم قابل مذمت ہے اور اس کے بغیر اس جنجال سے قوم کو نجات نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ وہ ادارے جو ریاست کے ادارے ہیں اس کی خواہش تھی کہ ایک فرد کو عوام پر اس الیکشن میں مسلط کیا جا سکے اسی طرح میڈیا کے ذریعے اس شخص کے گھر سے باہر نکلنے ، کار میں بیٹھ کر چلنے پھرنے سمیت دن رات ہر قسم کی کوریج اور تشہیر کی گئی ۔

(جاری ہے)

پولنگ ختم ہونے کے بعد پولیس نے پولنگ ایجنٹوں سے اختیارات چھین لئے فارم 47نہ دے کر چھ چھ گھنٹے تک انتخابی نتائج لیٹ کر دیئے گئے اور راتوں رات مرضی کے نتائج مسلط کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ساری سیاسی جماعتوں پر جھاڑوں پھیر کر ایک شخص کو قوم پر مسلط کرنے کے لئے راستہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس عمل کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کو دودھ دینے لگے اور آج جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی رائے کی آزادی کے لئے ایک پیج پر ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں اس قوت کے خلاف ہے جنہوں نے عوام کی حکمرانی چھین لی ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے تعلیم یافتہ اور تر بیت یافتہ پولنگ ایجنٹوں کا بندوبست کریں جو الیکشن کے خاتمے پر تمام عمل کی پوری طرح نگرانی کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے وفادار ہے جمہوریت کے خلاف جنگ میں ہم ہر سزا کے لئے تیار ہے میاں نواز شریف نے ووٹ کو تحفظ دینے کا جو اعلان کیا ہے اس لئے ووٹ کو تحفظ دینگے جمہوری اداروں کی استحکام کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے اس وقت میں تاریخی اور عملی سیاسی جدوجہد جو قر بانیوں سے بھری ہوئی ہے جاری رکھیں گے لاہور سے گیس کا اختیار اسلام آباد اور بجلی کے اختیارات خیبر پختونخوا منتقل کرینگے یہ عوام کا آئینی حق ہے گیس اور بجلی سب کو ملے گا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے صوابی کو آج ایک ٹیسٹ کیس آیا ہے اس لئے تمام جماعتوں کو عملی کر دار ادا کر نا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بنے گا عمران خان نے چالیس دن کے دوران ٹیکسوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی وہ وزیر اعظم ہائوس کی طرح عوام کو دیگر اعلی مقامات بھی دکھا دیں ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں