صوابی،مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

صوابی( این این آئی صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق واصف شاہ سکنہ مانیری بالا گذشتہ رات گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا اور جمعہ کے روز مقامی کھیتوں سے ان کی قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

جسے نامعلوم ملزمان نے سر پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا دریں اثناء موضع درہ میں چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران حامد احمد جاں بحق جب کہ وقار احمد شدید زخمی ہو گیاجنہیں پشاور ہسپتال کو منتقل کر دیا گیا وجہ قتل وقتی طور پر زبانی تکرار بیان کی گئی ہے۔ شیر زمین کی رپورٹ پر صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں