عید الاضحی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا دن ہے، عثمان شیر خان

پیر 20 اگست 2018 12:24

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما و پی کے 44 سے سابق امیدوار عثمان شیر خان اور تحصیل کونسل کے رکن اقبال زادہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کا دن ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آپس میں اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو نقصان پہنچنے کے در پے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی دنیا میں اپنا کر دار ادا کرنا چاہئے تاکہ اسلامی ممالک میں ہونے والی بر بریت کو ختم کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ عید ہمیں ایصار اور قر بانی کا درس دیتا ہے ہمیں اس عید پر غریبوں اور ناداروں یتیموں کو نہیں بھولنا چاہئے جو کہ اپنی عید نہیں منا سکے ہمیں زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کی مدد کر نی چاہئے تاکہ ان کے بچے بھی عید خوشی کے ساتھ منا سکے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں