گورنمنٹ ہائی سکول مانیری پایاں کو سیلابی پانی کی تباہی سے بچایا جائے،محمد سرور خان

پیر 17 ستمبر 2018 12:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) اصلاحی جر گہ مانیری نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ گورنمنٹ ہائی سکول مانیری پایاں صوابی کو سیلابی پانی کی تباہی سے بچایا جائے ‘ممبر جرگہ محمد سرور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکول ہذا کو بارش کے پانی سے شدید خطرات لاحق ہے کیونکہ سکول کے ساتھ پانی بہہ رہا ہے اس پانی کو روکنے کے لئے حکام بندوبست کریں تاکہ سکول تباہی سے بچ سکے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات محنت کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سکول کو سیلابی پانی سے بچایا جائے تاکہ بچے بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کر سکیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں