صوابی ،گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا غریب پکوڑہ فروش زخموں کی تاب نہ لا تے ہئے چل بسا

بدھ 26 دسمبر 2018 16:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) موضع پر مولی میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا غریب پکوڑہ فروش زمان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ بیوی ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چند یوم قبل زمان علی اپنے گھر میں سموسے اور پکوڑے تیار کرنے میں بیوی سمیت مصروف تھے کہ اس دوران گیس کا سلنڈر زو ر دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی بری طرح جھلس گئے زمان علی گذشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جب کہ جھلس جانے والی بیوی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متوفی زمان علی اپنے گائوں میں سموسے اور پکوڑے فروخت کر کے بچوں کی کفالت کر رہے تھے ۔ علاقے کے لوگوں نے متاثرہ خاندان جو کہ انتہائی غریب ہے کے ساتھ مالی امداد کرنے کے لئے صوبائی حکومت ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں