صوابی،پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم اور ندیم کو گرفتارکر چرس برآمدکر لی

منگل 8 جنوری 2019 16:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) تھانہ چھوٹا لاہور پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم اور ندیم کو گرفتارکر کی4118گرام چرس برآمدکر لی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم جو عرصہ کئی سالوں سے منشیات کے مکردہ دھندے میں مصروف عمل تھاملزم کے خلاف گزشتہ ادوار میں منشیات کے زد میں کئی مقدمات درج ہوئے تھے۔

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ٹاسک پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عوامی شکایات کی پیش نظر میں سب انسپکٹر شہنشاہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دوران کامیاب چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم ولد مکمل خان سکنہ لاہور تاجو خیل اور ندیم ولد اجمل خان کے قبضے سے بالترتیب 2010 اور 2108گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیے گیے۔ایس ایچ او چھوٹا لاہور جواد خان نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں