صوابی، چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی ،دو منشیات فروشوں گرفتار کر چرس بر آمد کرلی

منگل 31 مارچ 2020 17:15

صوابی، چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی ،دو منشیات فروشوں گرفتار کر چرس بر آمد کرلی
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سی2030گرام چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد کی نگرانی میں مخبر خاص سے اطلاع ملی کہ منشیات فروش راستے میں مخصوص گاہگ پر منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر بیٹ آفسر انتخاب عالم بمع نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شوکت سکنہ ترلاندی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1018گرام چرس برآمد کیا گیا۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں منشیات فروش سلمان خان سکنہ پابینی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1012گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں