صوابی، موضع یعقوبی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 17:32

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) موضع یعقوبی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ زوجہ علی گوہر سکنہ یعقوبی نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نعمان ولد علی گوہر سکنہ یعقوبی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر شمس القمر اور آصف منصف پر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وجہ قتل سابق قتل مقاتلہ کی دشمنی بیان کی ہے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں