صوابی،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے درزی کو دکان میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منگل 18 جنوری 2022 15:59

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) موضع دوبیان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیلر کو اپنے دوکان میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق مبارک علی سکنہ دوبیان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا محمد طیب معمول کے مطابق اپنے دوکان میں موجود تھے کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی یار حسین پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں