صوابی، پولیس نے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر افغان مہاجر کو گرفتا کر لیا

منگل 18 جنوری 2022 15:59

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) چھوٹا لاہور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر افغان مہاجر کو گرفتا کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او لاہور افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لاہور جواد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ صوابی انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی اس دوران جہانگیرہ کی جانب سے آنے والی ایک موٹر کار کو روکا ۔

تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے پستول نائن ایم ایم ابور 25عدد،پستول تیس بو ر7عدد، رپیٹر بارہ بور 7عدد،ایم پی پائیو 3عدد،ایم فور ایک عدد،ایم پائیو 1عدد، کارتوس نائن ایم ایم بور 3ہزار، کارتوس 44بور 12سو، کارتوس 7.62بور 640عدد اور چرس 7650گرام ،تین عدد ایم پی پائیو ، کارتوس تیس بور پانچ ہزار، ایک ایم فور ایک ایس ایم جی 8ریپیٹر 18میگزین ، رائفل 44بور ایک عدد ، میگزین 44بور ایک عدد ،دیسی ساخت ایس ایم جی ایک عدد برآمد کرکے نعمت خان سکنہ افغانستان حال پشاور کار خانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کے اسلحہ و منشیات پنجاب سمگل کی جارہی تھی ایک سمگلر کو گرفتار کرکے تھانہ چھوٹا لاھور میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں