صوابی،عدالت نے قتل کے ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 21 جنوری 2022 16:33

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ایڈیشنل سیشن جج لاہور ضلع صوابی کی عدالت نے قتل کے ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

شیر افضل سکنہ سوڈھیر سیرئی نے تھانہ یار حسین میں 23اپریل 2018کو اپنی ہمشیرہ کی قتل کی دعویداری کی رپورٹ نہار علی سکنہ شگو پل لاہور کے خلاف درج کرائی تھی پولیس نے بعد ازاں ملزم نہار علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں چالان پیش کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج جمال شاہ مسعود نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اس کیس کا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت کے بناء پر ملزم نہار علی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ملزم کی طرف سے اس کیس کی پیروی عاقل محمد ایڈوکیٹ نے کی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں