الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی کے دوقومی اورپانچ صوبائی نشستوں پر38 اپیلوں کو مسترد کردیا

عوامی اور سیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو درست اور حقیقت پر مبنی قرار دے دیا

پیر 9 اپریل 2018 22:43

الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی کے دوقومی اورپانچ صوبائی نشستوں پر38 اپیلوں کو مسترد کردیا
ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع صوابی کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی نشستوں پر 38کے قریب اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے ناٹیفائیڈ حلقوں کو میرٹ کی بنیاد پر درست قرار دے دیا ،عوامی اور سیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو درست اور حقیقت پر مبنی قرار دے دیا سپیکر اسد قیصر ایم پی اے عبدالکریم خان سابقہ وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی سنیٹر ستارہ آیاز کی درخواستیں بھی مسترد کردی تفصیلات کے مطابقلیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع صوابی کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی نشستوں پر 38کے قریب اپیلیں ضلع بھر سے دائر کی گئی تھی سپیکر اسد قیصر نے حلقہ این اے 18سے تحصیل صوابی کو ہٹانے اور تحصیل لاہور کو شامل کرنے کی اپیل کی تھی جب کہ پی کی44صوابی2میں اعتراض کیا تھا کہ صوابی کو مرغز سے الگ جب کہ زیدہ ، گاڑ منارہ، زروبی، کوٹھا اور کلابٹ شامل کرنے الگ الگ اپیلیں دائر کی تھی اسی طرح سنیٹر ستارہ آیاز نے جھنڈا پابینی کو پی کی44سے ختم کرنے اور اسے پی کی43میں شامل کرنے کی اسدعا کی تھی سابقہ صوبائی وزیر مولانا فضل علی حقانی نے یونین کونسل زروبی کو پانے تحصیل ٹوپی سے الگ تحصیل صوابی کے پی کی44میں شامل کرنے کا اپیل دائر کیا تھا قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے عبدالکریم خان نے یونین کونسل جلبئی اور جلسہ کو پی کی46سے ختم کرنے اور اسے دوبارہ پی کی45میں شامل کرنے کی اپیل کی تھی عنایت اکاخیل نے یونین کونسل گاڑ یوسفی کو پی کی45سے ختم کرنے اور پی کی44میں شامل کرنے عوامی نیشنل پارٹی کے اشفاق خان ایڈوکیٹ نے یونین کونسل ترکئی کو پی کی47سے ختم کرنے اور پی کی46میں شامل کرنے کی اپیل کی تھی اسی طر ح رنگیز احمد نے باجاویلج کونسل کو پی کی44سے پی کے 43میں شامل کرنے کی درخواست کی الیکشن کمیشن نے تمام اپیلوں کو سنا اور طویل بحث و مباحثے اور دلائل کو مدنظر رکھ کر صوابی ضلع کے تمام اپیلوں کو مسترد کرکے حلقہ بندیوں کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مفاد عامہ کی خاطربرقرار رکھا ضلع صوابی کے سیاسی سماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن کے موجودہ فیصلہ کو میرٹ اور حق پر مبنی قراردیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بغیر کسی سیاسی دباؤ کے حلقے بنائے گئے اور ماضی میں سیاسی مقاصد اور من پسند حلقے بنائے گئے اب حقیقی ترقی کا سفر نئی حلقہ بندیوں سے شروع ہوگا

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں