صوابی ‘ محکمہ خوراک کی کارروائی ‘ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصابوں کو ہزاروں روپے جر مانہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی شیر فیاض خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک صوابی کے عملہ نے صوابی بازار میں مختلف چھاپوں کے دوران کئی قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر ہزاروں روپے جر مانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر سبز علی خان نے دیگر عملے کے ہمراہ صوابی بازار اور مانیری روڈ پر قصابوں کے نرخ ناموں کو چیک کیا اس دوران گوشت مہنگا فروخت کرنے پر چھ قصابوں کو مجموعی طور پر 19ہزر پانچ سو روپے جرمانہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں