صوابی میں بارشوںسے کئی علاقے زیر آب آگئے

منگل 14 اگست 2018 22:42

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) صوابی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ ٹھنڈ کوئی کے مقام پر بر ساتی نالہ زندئی میں طغیانی آجانے سے ایک نوجوان سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بارشوں نے کھڑی فصلوں ، رہائشی عمارتوں ، سکولوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ۔ صوابی میں گذشتہ تین یوم سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی متاثر رہی #

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں