واپڈا نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے 50 ارب روپے مانگے ہیں، اسد قیصر

ہم سی پیک میں کے پی کے کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے خیبر پختو نخواہ کو آنے والے دنوں میںمزید اہم وزارتیںملنے والی ہیں ہم فاٹا کے نوجوانوں کے بینادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، صوابی میں کارکنوں سے خطاب

اتوار 19 اگست 2018 20:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ واپڈا نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے 50 ارب روپے مانگے ہیں ہم سی پیک میں کے پی کے کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے خیبر پختو نخواہ کو آنے والے دنوں میںمزید اہم وزارتیںملنے والی ہیں ہم فاٹا کے نوجوانوں کے بینادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میں آپ کو ایسا عہدہ دوں گا کہ لوگ میرے بعد آپ کا نام لیں گے عمران خان نے مجھے تین عہدوں کی آفر کی تھی میں نے فیملی اور دوستوں سے مشورے کے بعد اسپیکر کا عہدہ قبول کیا خیبر پختو نخواہ کو آنے والے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں ہم نے واپڈا کو ٹائم دیا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور وولیٹج کا مسئلہ حل کریں جبکہ واپڈا نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے 50 ارب روپے مانگے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سی پیک میں اپنے صوبے کاحصہ لینے کے لئے قانونی جنگ لڑی ہم سی پیک میںکے پی کے کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے فاٹا کے حقوق کے لئے عمران خان نے سب سے زیادہ جدو جہد کی ہم فاٹا کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں