صوابی‘ طالب علم کے اندھے قتل کا مرکزی کر دار گرفتار

پیر 20 اگست 2018 19:25

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) صوابی پولیس نے نوجوان طالب علم کے اندھے قتل کا سراغ لگا کرمرکزی کر دار کو گرفتارکر لیا۔ قاتل مقتول کا قریبی رشتہ دار نکلا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پچیس جولائی کی شب نامعلوم ملزمان نے بیس سالہ نوجوان راشد ولد فرین خان سکنہ پر مولی کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان اور ایس ایچ او پرمولی زرنبی خان کو ٹاسک سونپا جنہوںنے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم محمد کریم ولد غنچہ گل سکنہ پرمولی کو گرفتار کرلیا‘ دوران تفتیش ملزم نے بتایاکہ مقتول راشد کا نامزد ملزم نوید ولد گل محمد سکنہ پرمولی کے ساتھ تنازعہ مستورات تھا۔

جس پر اس نے نوید کے ساتھ مل کر راشد کو ٹھکانے لگا دیا

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں