صوابی پولیس کا عید الضحیٰ کیلئے سیکیورٹی پلان‘ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ

پیر 20 اگست 2018 19:25

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے عید الضحیٰ کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ،عیدالالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ‘ضلع کی تمام داخلی اور خارجی راستوں پراضافی ناکہ بندیاں کی گئی ہیںجبکہ مویشی منڈیوںکی فول پروف حفاظت کے لیے اضافی پولیس دستوں کا گشت شروع کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور حادثات سے بچنے کے لیے اسپیشل پلان تیار کیاگیاہے،عید کی شب موٹرسائیکل پرون ویلنگ اور سلینڈر سے آواز نکالنے والے عید جیل میں گزاریں گے۔ تجارتی مراکز میں غیر معمولی رش کنڑول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے ساتھ ساتھ رائیڈر سکواڈ گشت بڑھانے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام مارکیٹوں میں سفید لباس میں مر د و خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔ نماز عیدالضحیٰ کے ا جتماعات کیلئے بھی بھر پور سیکورٹی پلان تیار کیا جائیگا ۔عوام سے عیدا لاضحی میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس سے بھر پور تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں