ڈی آر سی صوابی نے اگست میں 140درخواستیں نمٹا دیں

بدھ 19 ستمبر 2018 12:19

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلعی ڈی آر سی صوابی میں اگست میں 159شکایات کی درخواستوںں پر کارروائی کر کے 140درخواستیں نمٹا دیں۔

(جاری ہے)

اگست میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ذاتی دلچسپی سے چاروں سرکلز ڈی آر سیز کے مشران نے ڈی آر سی سرکل صوابی نے 42،سرکل رزڑ نے 25،سرکل ٹوپی 33 جبکہ چھوٹا لاہور سرکل نے 40تنازعات جس میں جائیداد ،کاروباری لین دین ،مستورات ،قتل اور اقدام قتل کے تنازعات شامل تھے باہمی رضا مندی سے حل کئے ۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ڈی آر سی کے مقاصد اور طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈی آر سی کے ممبران سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اللہ کی رضا کی خاطر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں