صوابی،نامعلوم رہزنوں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بدھ 19 ستمبر 2018 19:01

صوابی ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) موضع جلسئی کے قریب نامعلوم رہزنوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چھوٹالاہورمیںرپورٹ درج کرتے ہوئے صدام حسین سکنہ جلسئی نے زخمی حالت میں پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل جارہاتھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے اشارہ کر کے ان کو روکا اور بعد ازاں اس پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ملزمان نے ان سے دو لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے مجروح بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم رہزنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں