صوابی،جیل میںبھائی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے ہیروئن بر آمد ،ملزم گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 19:01

صوابی ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوابی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی میں بھائی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے اخروٹ میں چھپے ہوئے ہیروئن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز فیصل حیات ولد پیر زادہ سکنہ گندف اپنے بھائی سے جیل میں ملاقات کی عرض سے آئے اور ان کے لئے اخروٹ بھی ساتھ لائے جب جیل میں تعینات اہلکاروں نے اخروٹ کی تلاشی شروع کی تو اس میں چھپائی گئی دس گرام ہیروئن بر آمد ہوئی ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عالم زیب خان کے مطابق ملزم یہ ہیروئن اپنے بھائی کو دینے کے لئے ملاقات کے بہانے لے آیا تھا لیکن برو قت کارروائی کر کے ان کے اس کوشش کو ناکام بنا کر ہیروئن پکڑ لی صوابی پولیس نے مبینہ ملزم فیصل حیات کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں