صوابی،16سالہ نوجوان نے زندگی سے تنگ آکر فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) گاڑ مانیری بالا میں 16سالہ نوجوان نے زندگی سے تنگ آکر اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق یاسر داد ولد کریم داد نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب اپنے گھر میں موجود تھے کہ اچانک وہ اپنی زندگی سے دلبر داشتہ ہوکر اپنی پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا مجروح بعد ازاں پشاور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں